کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کوئٹہ کے شہریوں کورہائش کیلئے شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ زرغون ہاؤسنگ سکیم فراہم کی ہے جس میں تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں ؛ڈائریکٹر جنرل نوارحمد پرکانی

جمعرات 26 نومبر 2015 18:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نوارحمد پرکانی نے کہا کہ کیو ڈی اے نے کوئٹہ کے شہریوں کورہائش کیلئے شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ زرغون ہاؤسنگ سکیم فراہم کی ہے جس میں تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہے بجلی اور گیس کی فراہمی بھی چند ماہ میں مکمل ہو جائے گی عوام کی سہولت کیلئے پچاس فیصد ادائیگی کے بعد شہری کنسٹریکشن کا کام شروع کر سکتے ہیں۔

ہم نے میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قرعہ اندازی کے ذریعے 184 پلاٹ دیئے ہیں اس کے علاوہ تکتو میں ہاؤسنگ اسکیم بنا رہے ہیں جس کا پی سی 1 تیار کر دیئے ہیں ہزار گنجی میں کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹ کیلئے الگ ٹرمینل بنا رہے ہیں جس میں تمام سہولیات فراہم کی جائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات میں زرغون ہاؤسنگ سکیم میں میڈیا کے نمائندوں کو سکیم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف انجینئر محمد اشرف ڈائریکٹر ورکس سلیمان طاہر،ڈائریکٹر اسٹیٹ ریذیڈیشنل منظور احمد، ایکسین محمد سلیم رضا، محمد یوسف، محمد حنیف ،ڈائریکٹر پلاننگ محمد اسلم زہری،ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی عبدالکریم، حاجی محمد طاہر،ارشد سلیمان، محمد ظفر کیوڈی ایمپلائز یونین کے صدر غلام مصطفی کرد، جنرل سیکرٹری عبدالوحید کاسی، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیوڈی اے میں اپنے قیام سے لیکر اب تک کوئٹہ کے شہریوں کیلئے متعدد کامیاب رہائشی اسکیموں کا قیام عمل میں لایا ہے جس سے شہری مستفید ہورہے ہیں حال ہی میں شہر کے پر فضا شمال مشرقی سمت میں کوئٹہ کینٹ اور نواں کلی کے متصل نئی رہائشی اسکیم کی بنیاد رکھی جس کی چاردیواری تعمیر کی گئے۔ موجودہ اسکیم کوئٹہ جی پی او سے9 کلومیٹر کے فاصلے پر 252ایکٹرپر زرغون ہاؤسنگ اسکیم کے نام سے قائم کی گئی جس کا تخمینہ لاگت1208.19 ملین روپے ہیں جس میں2136 پلاٹ ہے اے ون کیٹگری500 گز کے162 پلاٹ کیٹگری اے میں400 گز کے136 پلاٹ کیٹگری بی ون350 گز کے48 پلاٹ کیٹگری بی میں300 گز کے361 کیٹگری میں200 گز کے876 کیٹگری ڈی میں120 گز557 پلاٹ موجود ہیں رہائشیوں کی سہولت کیلئے اسکیم میں141 کمرشل پلاٹ مختص کئے ہیں۔

ایک کمیونٹی سینٹر ایک ہسپتال دو مساجد سکول کالجز کے علاوہ4 پارکس کھیل کیلئے تین پلے گراؤنڈ کیلئے جگہ مختص کی گئی ہیں۔ اسکیم میں26 کلومیٹر سڑک مکمل ہو چکے ہیں۔ سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی سسٹم، اوور ہیڈٹینک چار عدد نالیاں برساتی نالہ چار ٹیوب ویل بجلی کا نظام اور10 ہزار درخت لگانے کی گنجائش ہیں جبکہ ڈھائی ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں گیس کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔

رہائشی پلاٹوں کی قیمت600 فی فٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ کمرشل پلاٹ کیلئے بولی کی ابتدائی رقم مبلغ 2500 روپے گورننگ باڈی نے مقرر کی ہے انہوں نے کہا کہ اسکیم میں سڑکوں کا تقریباً97 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور کالونی کی مین سڑک120 گز چوڑی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم 2012 میں شروع کی گئی اور اس کی تقسیم چھ کیٹگریوں میں عمل میں لائی گئے اور تمام میرٹ اور شفافیت سے مکمل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کالونی کو نواں کلی اور زیارت بائی پاس سے بھی لنک کر رہے ہیں جس کیلئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز بھی مختص کے گئے ہیں اور بہت جلد اس پر کام شروع ہو کر۔

انہوں نے بتایا اگلے سال سلیگ سیزن کے بعد لوگ اپنا کام شروع کر سکتے ہیں اور جون جولائی میں گیس اور بجلی کاکام مکمل ہو جائیگا۔ ایک سوالے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیارہ ہاؤسنگ کو این او سی جاری کئے ہیں ہم اس کی چھان بین کے بعد کارروائی کرینگے کیونکہ نیب بھی اس کی تحقیقات کر رہا ہے میٹرو پولٹین کارپوریشن بھی اسکیموں کو این او سی جاری کر رہا ہے جس کا اسے اختیار نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کیو ڈی اے ایک اتھارٹی ہے جوکہ سول سوسائٹی سرکاری ملازمین اور عام شہریوں سمیت جرنلسٹوں کو رہائشی اسکیموں کے حوالے سے ڈویلیپ کرنے کیلئے گائیڈ لائن فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ1985 کے ماسٹر پلان میں ہزارگنجی کمپلیکس کے تعمیر شروع ہوئے تھی بعد میں ٹرک اڈہ اور سبزی منڈی شفٹ ہو گئے اور دیگر ٹرانسپورٹر بھی وہاں پر چلے گئے جبکہ کوئٹہ کراچی کوچز کے ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال کر کے اپنے منتقلی کو رکھوا لیا اب انہیں ہزار گنجی میں چالیس ایکڑ پر الگ ٹرمینل بنا کر دے رہے ہیں جہاں پر تمام سہولیات فراہم کئے جائینگے شہر میں شٹل سروس اور دیگر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے تمام کمشنر اورسیکرٹری آر ٹی اے کا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم کوئٹہ کو چار زون میں تقسیم کر رہے ہیں جس میں تعلیم کمرشل رہائشی اور دفاتروں کیلئے الگ الگ جگہ مختص کئے جائیں گے تاکہ اسے کے مطابق روڈز کی تعمیر کو یقینی بنائے جاسکے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تکتو کے علاقے میں ہمارے پاس800 ایکڑ اراضی اسکیم کیلئے موجود ہے جس کو ہم آئندہ چھ میں لانچ کر رہے ہیں کوئٹہ میں2 لاکھ گھر ہے جبکہ ساڑھے4 لاکھ گھروں کی ضرورت ہے زرغون ہاؤسنگ اسکیم میں تقریب3000 گھر تعمیر ہونگے جس میں ڈھائی لاکھ لوگ آباد ہونگے۔

درخشاں ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث وہاں پر سرمایہ کاری نہیں کر رہے ہیں لیکن آنیوالے وقت میں یہ اسکیم بھی فعال ہو جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکرٹریٹ اسٹاف اور ملازمین کیلئے تکتو یہ اغبرگ میں جگہ فراہم کی جار ہے ہیں یہاں پر رہائشی اسکیم کیوڈی اے ڈویلپ کرے گی جس کیلئے حکومت نے پی ایس ڈی پی میں پچاس کروڑ روپے مختص کئے ہیں کیونکہ سیکرٹریٹ میں1200 آفیسر اور4500 ملازمین ہیں۔