دنیا میں امن کا قیام ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام مسالک اور مذاہب کے قائدین کو کردار ادا کرنا ہو گا؛طاہر اشرفی

جمعرات 26 نومبر 2015 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ اور مختلف مذاہب کے قائدین نے رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان علماء کونسل کی طرف سے انتہاء پسندی، دہشت گردی اور عدم برداشت کے رویوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے فیصلہ کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں امن کا قیام ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام مسالک اور مذاہب کے قائدین کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،وفاق المساجد پاکستان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا سردار محمد خان لغاری ، سُنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے سربراہ پیر محفوظ مشہدی ، جمعیت اہلحدیث کے قاضی عبدالقدیر خاموش ، مولانا غلام اللہ خان ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علامہ شبیر احمد عثمانی ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبد اللہ ، چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ سموائیل عزرائع ، پادری عموائل کھوکھر، سکھ پربندھن کمیٹی کے سربراہ سردار شام سنگھ،ہندو کونسل کے رہنما ڈاکٹر رامیش کمار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے ، بین المسالک و بین المذاہب مکالمہ کیلئے رابطہ عالم اسلامی اور پاکستان علماء کونسل کی طرف سے مشترکہ جدوجہد کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی حالات کے تناظر میں مذہبی اور سیاسی قائدین کا انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور عدم برداشت کے رویوں کو تبدیل کرنے کی جدوجہد وقت کا تقاضا ہے اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد المحسن الترکی کے پاکستان کے دورہ اور مذہبی قائدین سے ملاقاتوں کے دوران یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ علماء اسلام دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے پُر عزم ہیں اور سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات قابل اطمینان ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اور پاکستان کی حکومت کو بین المذاہب مکالمہ اور عالمی امن کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان قائدین نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدا للہ بن عبدالمحسن الترکی کی طرف سے علماء ، خطباء اور نوجوان نسل کی عصر حاضر کے علوم سے رہنمائی کیلئے رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :