راولپنڈی؛ سول جج نے بحریہ ٹاؤن قتل کیس کے مرکزی ملزم عمیر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

جمعرات 26 نومبر 2015 18:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) سول جج ارم نذیر نے بحریہ ٹاؤن قتل کیس کے مرکزی ملزم عمیر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ روات میں گزشتہ روز ملزم عمیر کو فاضل عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کے لئے ریمانڈ کی درخواست کی ۔ جس کو فاضل جج نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ روات کی حدود بحریہ ٹاؤن میں دوشیزہ کو فلیٹ کی کھڑکی سے دھکا دے کر قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے

متعلقہ عنوان :