اسلامیہ کالج پشاور کی صدسالہ تقریبات کے اختتام پر کھیلوں سمیت مختلف پروگرامو ں کو آخری شکل دیدی گئی

جمعرات 26 نومبر 2015 18:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) اسلامیہ کالج پشاور کی صدسالہ تقریبات کے اختتام پر کھیلوں سمیت مختلف پروگرامو ں کو آخری شکل دیدی گئی اس مقصد کیلئے اسلامیہ کالج پشاور میں وائس چانسلر پروفیسر محمد اجمل خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہواجسمیں پروفیسر آباسین یوسفزئی،ایلومینائی کے نائب صدرحاجی زمان،ممبرفیاض علی شاہ اوردیگر اہم شخصیات سمیت فارغ التحصیل طلباء کی تنظیم اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی بھر پور طریقے سے شرکت کی۔

اس موقع پر اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری واے ایک ایس کے کنٹری منیجر اورنگزیب خلیل نے اسلامیہ کالج انتظامیہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ انشاء اللہ تاریخی اہمیت کے حامل اس تعلیمی درسگاہ اسلامیہ کالج کی صدسالہ تقریبات کے اختتام پر کھیلوں،ثقافتی ،تعلیمی اوردیگر پروگراموں کو انتہائی کامیابی سے منعقد کئے جائینگے ،جسکے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاکہ اسلامیہ کالج کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں دو سال قبل سپورٹس ،سیمنارز،مشاعروں،فن وثقافت ،ڈرامہ ،کانوکیشن سمیت مختلف پروگراموں کے انعقادکا آغازکیا ہے جو 13دسمبر تک جاری رہے گی۔اختتامی تقریب میں کھیلوں کے مقابلے،مارچ پاسٹ،آتش بازی،فائر ورک،صوبے کے ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے علاقائی ڈریس شو، ایوارڈز، کلر فل شوز ہونگے جسمیں نامور کھلاڑیوں اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :