نوررحمان الیون اور سید رسول کلب نے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا

جمعرات 26 نومبر 2015 18:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء)پہلے فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچزمیں نوررحمان الیون اور سید رسول کلب نے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا۔پجگی روڈ مال منڈی گراؤنڈ پر تاج الدین آفریدی اور واجب رحمن کی نگرانی میں جاری اس ٹورنامنٹ میں0 3سے زائد کرکٹ کلبزحصہ لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں عمر کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر خود کھیلنے کا فیصلہ کیااور مقررہ اوورزمیں 69رنزسکور کئے ،اسکے جواب میں رحمن الیون نے مقررہ ہدف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اووزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر پوراکیا ۔

جبکہ دوسرامیچ سید رسول کلب اور شہریار الیون کے مابین کھیلا گیا ۔جس میں شہریار الیون کو 4وکٹوں سے شکست کا سامناکرنا پڑا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شہریار الیون نے 95رنزبنائے،اسکے جواب میں سید رسول کلب نے مقررہ ٹارگٹ حاصل کیا ،عاطف آفریدی نے 45اورسفیان نے 30رنز سکور کئے۔پہلے میچ میں ولی رحمن جبکہ دوسرے میں عاطف آفریدی کو مین آف دی میچ کی ٹرافی دیدی گئی ۔