خیبر پختونخوا حکومت نے خواتین کو حراساں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے صوبائی محتسب کی تقرری کا فیصلہ

جمعرات 26 نومبر 2015 18:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے خواتین کو حراساں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے صوبائی محتسب کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے نرسز ، خواتین لیکچررز سمیت مختلف سرکاری محکموں کو حراساں کرنے کے الزامات میں اب تک مختلف صوبائی محکموں کے بارہ سے ز ائد ملازمین و افسران کے خلاف کاروائی بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ممکنہ طور پر خاتون محتسب کی تقرری عمل میں لائی جائیگی جس کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر نے باقاعدہ طور پر کمیٹی بھی قائم کردی ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری محکموں ، اداروں ، پرائیویٹ محکموں ، اداروں ، فیکٹریوں ،کالجز ، یونیورسٹیوں میں کام کرنے والی ، تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو حراساں کرنے کے قانون کے تحت صوبائی محتسب کی تقرری کر رہی ہے ۔پنجاب ، سندھ میں پہلے سے ہی خواتین محتسب اس سلسلے میں کام کر رہی ہے تاہم صوبے میں خاتون محتسب کی تقرری پہلی مرتبہ عمل میں لائی جا رہی ہے ۔