چوہدری نثار علی خان سے ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر علی رضا حقیقیاں اور برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی الگ الگ ملاقات

جمعرات 26 نومبر 2015 18:23

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 نومبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایران کے سبکدوش ہونے والے سفیر علی رضا حقیقیاں اور برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے جمعرات کو یہاں پنجاب ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں سفیروں کے متعلقہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔