قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی

جمعرات 26 نومبر 2015 18:08

اسلام آباد ۔26نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی سمبلی کے اجلاس کی کارروائی جاری تھی کہ اس دوران تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایوان میں کورم کی نشاندی کردی۔ پینل آف چیئرپرسن کے رکن محمود بشیر ورک نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر چیئرپرسن نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :