میڈیکل کے طلباء سے کروڑوں کی وصولی کے انکشاف پر خدیجہ فاروقی نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

12سال سے داخلہ پروسیسنگ فیس کے نام سے طلبہ سے3ہزار روپے فی کس وصول کرنا افسوسناک ہے‘قانونی کارروائی کی جائے، رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 26 نومبر 2015 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ(پی پی ایم آئی) میں طلبہ سے داخلہ پروسیسنگ فیس کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرکے آپس میں تقسیم کرنے کے انکشاف پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تحریک میں کہا کہ 12سال سے غیر قانونی طور پر داخلہ پروسیسنگ کے نام سے طلبہ سے3ہزار روپے فی کس وصول کرنا افسوسناک امر ہے پی جی ایم آئی محکمہ صحت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیر طلبہ سے 3ہزار روپے داخلہ پروسیسنگ فیس وصول کررہا ہے پی جی ایم آئی طلبہ سے رقم لینے کا مجاز نہیں اس لیے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔اور اب تک طلبہ سے غیر قانونی طور پر وصول کی جانے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے طلبہ سے اس قسم کی فیس کی وصولی سختی سے بند کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :