وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور کی زیرصدارت سکلز ڈویلپمنٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس
وزیرخزانہ عائشہ غوث پاشا اور وزیرزکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران کی شرکت‘شارٹ ٹرم منصوبے کے تحت 6ماہ میں نوجوانوں کو سکل ٹریننگ اور روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی
جمعرات 26 نومبر 2015 17:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2018ء کے تحت صوبہ بھر کے نوجوانوں کو سکل ٹریننگ کی فراہمی کے ذریعے معاشی ترقی ، صنعتی پیداوار اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے 6ماہ پر محیط شارٹ ٹرم سکلزٹریننگ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے‘ تمام محکمے سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے رابطے مربوط بنائیں اور قابل عمل پلان جلدازجلد محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں جمع کروائیں۔
انہوں نے یہ بات سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے وزیراعلیٰ کی قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جہانزیب خان، سابق چیئرمین عرفان الہٰی ، چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ، سیکرٹری لیبر، سیکرٹری انڈسٹریز سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.