سعودی عرب، مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 25 زخمی،متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ، زیر زمین راستے بند کر دیے گئے،امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ، سکول اور کالجز بند،مزید بارشوں کا امکان
جمعرات 26 نومبر 2015 17:41
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کے علاوہ دمام سمیت کئی سعودی شہروں میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ، متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ، زیر زمین راستے بند کر دیے گئے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے سعودی عرب کو شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ، ٹریفک کے لئے بنائے گئے زیر زمین راستے پانی سے بھرنے کے سبب گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ، امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، تمام سکول اور کالجز بند رہیں گے۔
ایئر پورٹس پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب قطر میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے ، لوگ گاڑیاں چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ قطر میں ایک دن میں 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو قطر کی سالانہ بارش کے برابر ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.