Live Updates

سابق صدر آصف علی زرداری کسی کیس میں سزا کی وجہ سے نہیں بیماری کے باعث ملک سے باہر ہیں ، جیسے صحت بہتر ہو گی واپس آ جائیں گے، قمر زمان کائرہ

سابق صدر پر سینیٹر سیف الرحمان اور شہباز شریف کیسز بنانے میں شامل تھے آج بھی حکمران ہیں اور قانون سے بالا ہیں ،عوام کے ایشوز پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اصولی نکتے پر اکٹھے ہونگے عمران خان کو سمجھ آ گئی ہے شکر ادا کریں ، میڈیا سے بات چیت

جمعرات 26 نومبر 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کسی کیس میں سزا کی وجہ سے نہیں بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں ۔ جیسے صحت بہتر ہو گی واپس آ جائیں گے ۔ مخدوم امین فہیم کے جنازے میں سابق صدر کی عدم شرکت ذاتی معاملہ ہے ہر معاملے پر جوابدہ نہیں ہیں ۔

سابق صدر پر سینیٹر سیف الرحمان اور شہباز شریف کیسز بنانے میں شامل تھے آج بھی حکمران ہیں اور قانون سے بالا ہیں ،عوام کے ایشوز پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اصولی نکتے پر اکٹھے ہونگے عمران خان کو سمجھ آ گئی ہے شکر ادا کریں ۔ پیر کو پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر مقدمات قائم کرنے میں سینیٹر سیف الرحمان اور شہباز شریف شامل تھے ملک قیوم کی عدالت میں بے نظیر بھٹو شہید کو سزا بھی سنائی دی گئی اس کے بعد سیف الرحمان اور شہباز شریف کی آڈیو ریکارڈنگ عدالت میں پیش کی گئی جسے عدالت نے درست قرار دیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی سزا کو ختم کیا ۔

(جاری ہے)

اس وقت کی عدالت نے ججز سے کہا کہ وہ مستعفی ہو جائیں یا جوڈیشل کمیشن میں ان کیخلاف کیسز چلائے جائیں گے جس پر ججز استعفیٰ دے کر چلے گئے لیکن کیس بنانے والے اس وقت بھی حکمران تھے اور آج بھی حکمران ہیں اور قانون سے بالا تر ہیں۔ 18 سال بعد فیصلہ آیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کسی کیس میں سزا کی وجہ سے ملک سے باہر نہیں ہیں انکی صحت جیسے بہتر ہو گی وہ واپس آئیں گے ۔

مخدوم امین فہیم کے جنازے میں سابق صدر کی عدم شرکت ذاتی معاملہ ہے ہم اندرونی معاملات پر میڈیا کو جوابدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں افتخار چوہدری چیف جسٹس تھے ہمیں کوئی ریلیف نہیں ملتا تھا اگر کسی کو ریلیف دیتے تو اسی وقت از خود نوٹس لے لیا جاتا۔ ہماری جماعت پیپلز پارٹی ہے مسلم لیگ ن نہیں ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فوج کو اپنا تحفظات بیان کرنے کا پورا حق ہے مگر انکا طریقہ کر درست نہیں میمو سکینڈل میں بھی یہی کچھ ہوا ۔

اس وقت بھی ہمارا موقف اصولی تھا دھرنوں کے وقت بھی اصولی موقف اپنایا آج بھی اصولی موقف پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ایشوز پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اصولی نکتے پر اکٹھے ہونگے عمران خان کو سمجھ آ گئی ہے شکر ادا کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات