عوام کو کھانے کو روٹی میسر نہیں وزیر اعلیٰ تفریحی بسوں کے افتتاح پر پھولے نہیں سماتے‘عابد حسین صدیقی

جمعرات 26 نومبر 2015 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے لاہور میں ڈبل ڈیکر بسوں کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو کھانے کو روٹی میسر نہیں جبکہ وزیر اعلیٰ تفریحی بسوں کے افتتاح پر پھولے نہیں سماتے، قوم تفریح تو اُس وقت کرے گی جب اُن کے پاس وسائل ہوں گے فی الحال تو قوم کو جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنے مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی پنجاب میں رہتی ہے جن کی صحت کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ملک کی آدھی سے زائد آبادی کی صحت جیسے اہم شعبے کو فنڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ چند لاکھ افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے میٹروبس جیسے منصوبے پر خطیر رقم خرچ کر دی جا تی ہے جس سے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کے نقائص کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے پنجاب میں تسلسل سے سات سال سے اقتدار میں رہنے والے میاں شہباز شریف ابھی تک پنجاب کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیتیں مہیا نہیں کر سکے۔

متعلقہ عنوان :