طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ ،تحریک پاکستان کی تصویری گیلری دیکھی

جمعرات 26 نومبر 2015 17:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) الائیڈ سکول‘ چائنہ سکیم‘ باغبانپورہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج آف سائنس‘ وحدت روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گنج مغلپورہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ بھلائی گل‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ بھلائی گل‘ ڈیفنس روڈ‘لاہور‘سٹار ہائی سکول‘ برکت ٹاؤن‘شاہدرہ‘لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ کوٹ نبی بخش‘ تحصیل فیروزوالہ گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد958تھی۔

متعلقہ عنوان :