لارج ٹیکس بیئر یونٹ لاہور نے نومبر میں بجٹ کا ہدف پورا کرلیا

ایل ٹی یو نے 3ارب روپے کی زائد وصولی کر کے نومبر میں 42فیصد گروتھ کی

جمعرات 26 نومبر 2015 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) لارج ٹیکس بیئر یونٹ لاہور نے نومبر میں بجٹ کا ہدف پورا کرلیا ، ایل ٹی یو نے 3ارب روپے کی زائد وصولی کر کے نومبر میں 42فیصد گروتھ کی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لارج ٹیکس بیئر یونٹ لاہور کا ماہانہ بجٹ 13ارب 80کروڑ 30لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ نومبر میں ایک ماہ کے دوران 16ارب 71کروڑ 50لاکھ روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے ۔ اس طرح لارج ٹیکس بیئر یونٹ نے مقررہ ہدف سے 3ارب روپے زائد وصولی کرکے نومبر میں 42فیصد گروتھ کی ہے ۔ جس پر ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر ارشاد کو چیف کمشنر ایل ٹی یو چوہدری صفدر نے تعریفی خط لکھ کر مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :