قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی

محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ،ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں‘رائے ممتاز حسین بابر

جمعرات 26 نومبر 2015 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے کہا ہے کہ محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رائے ممتاز حسین بابرنے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ انہوں ہدایات جاری کی کہ انتظامیہ دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔