ایبٹ روڈ پر واقع جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال کے خارجی دروازے پر پولیس کیمپ اور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود بدستورقائم

جمعرات 26 نومبر 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) ایبٹ روڈ پر واقع جانکی دیوی جمعیت سنگھ میٹرنٹی ہسپتال کے خارجی دروازے پر پولیس کیمپ اور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود بدستورقائم ہے۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹڈنٹ ڈاکٹر فرخ حفیظ نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کہا کہ خارجی دروازے پر پولیس کیمپ کے باعث شہر سے آنیوالی خواتین مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔

ہسپتال کے ریکارڈکے مطابق بہت سے مریضوں نے موجودہ حالات کے باعث ہسپتال آنا چھوڑدیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف کے سیکرٹری اکرام الحق نے کہاہے کہ ہسپتال کے گیٹ کے باہر پولیس کمیپ کے خلاف انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس کے اعلی حکام سے شکایت کرنے کے علاوہ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی بھی حاصل کرلیا ہے۔مگر قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ہائیکورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنا کیمپ بدستورقائم رکھاہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے کیمپ جاری رکھنے کا مضحکہ خیز جواب گھڑ رکھاہے کہ پولیس کیمپ اصل میں ہسپتال انتظامیہ کی حفاظت کے لگایا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ کواس توہین عدالت کا نوٹس لینا چاہئے

متعلقہ عنوان :