فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوة کی الیکٹرونک میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف دینی جماعتیں کل جمعہ پر احتجاج کرینگی

جمعرات 26 نومبر 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) کل مسالک ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت“کے سیکرٹری اطلاعات حافظ شعیب الرحمن میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر شاہد نصیر اور ترجمان عمر ممتاز اعوان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محب وطن جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کی الیکٹرونک میڈیا کوریج پر پابندی کے ضمن میں ”پیمرا“کے نوٹیفکیشن کے اسلام دشمن اقدام کیخلاف تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتیں کل جمعہ 27نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کرینگی جس کے تحت پورے ملک کی مساجد و امام بارگاہوں میں علماء و ذاکرین صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عوام الناس سے احتجاجی قراردادیں پاس کرائینگے جبکہ مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :