بادامی باغ کے علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے مابین مقابلے کے نتیجے میں 4دہشتگرد ہلاک

جمعرات 26 نومبر 2015 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) بادامی باغ کے علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات پولیس اور دہشت گردوں کے مابین مقابلے کے نتیجے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگروں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور آتشزدگی مواد برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کے پولیس انسپکٹر کی مدعیت میں دہشتگروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چاروں دہشتگردوں کی نعشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔سی آئی اے پولیس کے زیرحراست دہشتگرد ہارون بھٹی کی نشاندہی پر دیگر دہشتگردوں مہر ندیم، نعمان اور عمر پولیس کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔سی آئی اے کے انسپکٹر شرجیل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 15/860 جرم 324+353+186+148+149+4+7ATA+3اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :