راولپنڈی؛ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم مفتی امان اللہ قتل کیس میں ملزمان کے وکیل کی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر فرد جرم کیلئے سماعت ملتوی کر دی

جمعرات 26 نومبر 2015 16:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دائر مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم مفتی امان اللہ قتل کیس میں ملزمان کے وکیل کی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر فرد جرم کے لئے سماعت ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمان طیب وغیرہ عدالت میں حاضر ہوئے لیکن ان کے وکیل ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں حاضر نہ ہو سکے ۔ جس پر فرد جرم کے لئے پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :