راولپنڈی ؛ سول جج نے معروف ہوٹل سے غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت پر عبوری پابندی عائد کر دی

جمعرات 26 نومبر 2015 16:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) سول جج شیر افضل نے معروف ہوٹل سے غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت پر عبوری پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کرسچن کمیونٹی پرمٹ ہولڈر کی جانب سے دائر درخواست پر فاضل جج نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے جنرل منیجر، بار انچارج ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ای ٹی کو 8 دسمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔