نیا بلدیاتی سیٹ اپ” ڈی سی او کا عہدہ ختم، ڈپٹی کمشنر ضلع کا سربراہ ہوگا

جمعرات 26 نومبر 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد نیا بلدیاتی سیٹ اپ اپنانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر، چیئرمین وائس چیئرمین کے علاوہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد صوبہ بھر ڈی سی او کا عہدہ ختم کرکے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کا سربراہ بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو ضلعی حکومت بنائیں گے اس میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور بلدہاتی سیٹ اپ میں ضلع کونسل کے متعدد اقدامات کی نگرانی بھی ڈپٹی کمشنر ہی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :