تہمینہ قتل کیس کا ملزم عدالت پیش‘تہمینہ بیوی تھی‘تین ماہ پہلے نکاح کیا‘ثبوت پیش کروں گا:ملزم عمیر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) تہمینہ قتل کیس کے ملزم عمیر کو عدالت میں پیش کردیا گیا‘ملزم کو سٹریچر پر عدالت لیا گیا۔عدالت نے ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چندروز قبل عمارت سے گرکر جاں بحق ہونیوالی سی ایس ایس کی طالبہ تہمینہ کے مبینہ قتل میں ملوث اسکے کلاس فیلو عمیر کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

عدالت نے ملزم کو چارروزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔اس موقع پر ملزم کا کہنا تھا کہ تہمینہ اس کی بیوی تھی اانہوں نے تین ماہ قبل نکاح کیا تھا ۔لڑکی کے والدین کہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے اسی وجہ سے اس نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کی ہے ۔ملزم کو سٹریچر پر عدالت لایا گیا۔عدالت نے ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :