پنجاب میں 210.059 ملین کی لاگت سے 9سپیشل ایجوکیشن سینٹرز بنائے جا رہے ہیں،آصف سعید منہیس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ مختلف اضلاع میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں و سنٹروں کیلئے نے 210.059ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ 135.933ملین روپے کی لاگت سے 9گورنمنٹ سپییشل ایجوکیشن سینٹرز اور تعلیمی ادارے قائم کئے جار ہے ہیں۔

یہ ادارے سمندری ضلع فیصل آباد، پتوکی ضلع قصور، دنیاپور ضلع لودھراں، ممتازآباد ٹاؤن ضلع ملتان، کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ، بورے والا ضلع وہاڑی، کلورکوٹ ضلع بھکر میں قائم کئے جا رہے ہیں اور ان پر کام کاآغاز ہوچکا ہے۔آصف سعید منہیس نے مزیدبتایاکہ انضمامی تعلیمی منصوبے کے تحت 74.126ملین روپے سے مظفرگڑھ اور بہاولپور میں سلولرنرز کیلئے تعلیمی ادارے بنائے جا رہے ہیں جہاں پر معمولی معذوری کے شکار بچوں کو تعلیم اور ٹریننگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت پنجاب میں 1.50ملین بچے جن کی عمریں 4سے 16سال کے درمیان میں معمولی معذوری کا شکار ہیں اوران معمولی معذوری کے شکار بچوں کو روایتی سکولوں میں عام بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ان معذور بچوں کو بھی سکولوں میں لایا جا رہا ہے جو معذوری کی وجہ سے سکول نہیں جاسکتے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ایسے معذور بچوں کو سکولوں میں لانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومتیں ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور اس سے متعلقہ محکمے ، ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ، پنجاب امتحانی کمیشن اور محکمہ صحت اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :