چیئرمین ‘ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کی شہرت سے متعلق خفیہ اداروں سے معلومات طلب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) مخصوص نشستوں پر انتخابات اور ہم خیال لوگوں کو لانے میئر ‘ ڈپٹی میئر کیساتھ ساتھ ضلع کی تمام میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسلز کے چیئرمینز کے امیدواروں کے نام حکومت نے خفیہ اداروں سے مانگ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ضلع میں چیئرمین‘ وائس چیئرمین‘ میئرز‘ ڈپٹی میئرز کے متعدد امیدوار سامنے آنے پر حکومت نے خفیہ اداروں سے امیدواروں کے نام ان کی سیاسی شہرت اور دیگر تفصیلات طلب کرلی ہیں میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں میئر شپ کے امیدواروں کے کئی نام سامنے آرہے ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے مقامی ارکان اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے مرزا الیاس بیگ کو میئر بنانے کا وعدہ کیا ہوا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ لیگی قیادت اس وعدے کو وفاء کرتی ہے۔