پنجاب بھرکے تھانوں میں ہتھکڑیوں کی کمی‘ملزموں کو کپڑے اور رسی سے باندھ کر لیجایا جانے لگا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تھانوں میں ہتھکڑیاں کم پڑگئیں ۔پولیس اہلکار ملزمان کو کپڑے ‘ رسی اور مختلف اشیاء سے باندھ کر لے جانے پر مجبور ہتھکڑیاں خریدنے کیلئے پولیس نے آئی جی پنجاب کو چٹھی ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

تھانوں میں ہتھکڑیاں ہیں مگر وہ انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے ایک ہتھکڑی میں دو دو تین تین ملزمان کو باندھ کر لایا جاتا ہے جس پر آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان سے ہتھکڑیوں کی فراہمی کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :