سرگودھا:ووٹ نہ دینے کی رنجش پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) چک 28 شمالی میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 28 شمالی میں مبشر گوندل اور حسن نامی شخص نے 28 سالہ محمد شفیق اعوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق ان کے درمیان سیاسی چپقلش تھی ملزمان فائرنگ کرکے محمد شفیق اعوان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے جس کے تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :