سرگودھاایم سی 19‘پی ٹی آئی امیدوار کی آراوز کیخلاف رٹ دائر کرنے کیلئے مشاورت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) ایم سی 19 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے امیدوار برائے چیئرمین فیاض احمد اوٹھی‘ وائس چیئرمین چندا خان نے جیت کے بعد انہیں ہرانے اور پھر گنتی میں ووٹ برابر کرنے اور ان کے ووٹ گنتی میں شامل نہ کرنے کو جواز بناکر آر اوز مد مقابل امیدواروں کیخلاف عدالت اور الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے کیلئے وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے اور ایک دو روز میں باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن اور عدالت سے رابطہ کرلیا جائیگا فیاض احمد اوٹھی اور چندا خان کے مطابق 19 نومبر کو ہونیوالی پولنگ میں ہم کامیاب ہوئے رات 12 بجے کے بعد ہمارا نتیجہ یکسر تبدیل کردیا گیا اور ہمیں ایک ووٹ سے ہرانے کی نوید سنائی گئی جب ہم نے احتجاج کیا تو دوبارہ گنتی کو جواز بناکر ہمارے ووٹ برابر کردیئے گئے جو دھاندلی کی بدترین مثال ہے یہ سب کچھ مقامیب ایم پی اے کی ایماء پر کیا گیا جس کیلئے ہم قانونی جنگ لڑینگے ۔