پنجاب بھر میں مجسٹریٹی نظام مکمل طور پر بحال کرنے کا اصولی فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) حکومت نے تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیساتھ میئر اور ڈپٹی میئرز‘ چیئرمین وائس چیئرمین کے علاوہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد صوبہ بھر میں مجسٹریٹی نظام کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع میں ڈی سی او کا عہدہ ختم کرکے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کا سربراہ بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہر بھر میں سٹی مجسٹریٹ ‘ کینٹ مجسٹریٹ اور پرائس مجسٹریٹس تعینات کئے جائینگے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر فرائض انجام دینگے۔ مشرف دور میں مجسٹریٹی نظام کو ختم کرکے کمشنر کا عہدہ بھی تحلیل کردیا گیا تھا جسے مشرف دور کے بعد بحال کردیا گیا ۔اب موجودہ حکومت نے ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کرنے کیساتھ ساتھ صوبہ بھر میں مجسٹریٹی نظام کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :