کراچی آپریشن کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ‘عامر خان کے دہشگردوں بھتہ خوروں کے سہولت کارہونے کا انکشاف
عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:13
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) کراچی آپریشن کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آگئی ۔رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما عامر خان خطرناک دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے سہولت کار تھے۔اس اہم ترین جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت عامر خان ایم کیو ایم ہیڈکوارٹر نائن زیرو کے سکیورٹی انچارج تھے اور یہاں سے گرفتار ہونے والے 26 ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور تخریب کار انہی کی آشیرباد پر نائن زیرو کے اطراف میں روپوش تھے۔
رپورٹ کیمطابق عامر خان نائن زیرو سے گرفتار ملزموں اور برآمد ہونے والے اسلحے کے نگران تھے جبکہ ان ملزموں کو رئیس عرف مما، نعیم ملا اور شہزاد ملا بھی کنٹرول کیا کرتے تھے ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عامر خان کی ہدایات پر یہ ملزم بھتہ خوری اور تخریب کاری کی وارداتیں کرتے تھے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں عامر خان اور ایم کیو ایم کے سابق و روپوش رہنماوں سے انیس قائم خانی، حماد صدیقی، محمد انور اور سلیم شہزاد سے اختلافات کا بھی تذکرہ ہے۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ عامر خان دبئی میں گوشت کا کاروبار کرتے ہیں۔ عامر خان 1993سے 1999تک شارجہ میں رہے اور 2003سے 2011تک جیل کاٹی۔ جے آئی ٹی رپورٹ وفاق کو ارسال کی جا چکی ہے اور اب اسے عامر خان کے خلاف موجود ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.