پاک چین اقتصادی راہداری سے خطہ کی تقدیر بدل جا ئے گی،جنوبی اضلاع اس سے براہ راست مستفید ہوں گے

گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کی مولانا لطف الرحمان سے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 16:07

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نہ صرف پورے ملک بلکہ اس خطہ کی تقدیر بدل جا ئے گی، اور جنوبی اضلاع اس سے براہ راست مستفید ہوں گے۔وہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی محمود احمد خان بھٹنی کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ میں اپوزیشن لیڈر سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وفاقی حکومت پسماندہ اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ مبذول کئے ہوئے ، جمعیت علمائے اسلام مرکز میں ہماری اتحادی ہے اس ضمن میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اس خطہ کی ترقی کے لیئے پیش کئے گئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں، ملاقات میں ملک اور صوبہ کے سیاسی حالات پر بھی گفتگو کی گئی، تقریب میں بھٹنی قبائل کے عمائدین، ضلع ٹانک کے منتخب عوامی نمائندوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

متعلقہ عنوان :