خورشیدمحمود قصوری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا

جمعرات 26 نومبر 2015 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) سابق وزیر خارجہ خورشیدمحمود قصوری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہاکہ مودی کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی ہندو انتہا پسندوں کی کارروائیوں کا نتیجہ بھارت کے حق میں نہیں آئے گا‘ بی جے پی میں شامل تمام لوگ انتہا پسند نہیں ہیں تاہم بی جے پی تمام بھارتیوں کی ترجمان نہیں ہے۔انہوں نے کہا بھارت کے وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ انتہا پسندوں کو سپورٹ کر نے پا لیسی تر ک کر دیں اور اگر وہ بھارت میں بھی استحکام چاہتے ہیں تو اس کیلئے نر یندری مودی کو اپنی پا لیسوں پر نظر ثانی کر نا ہوگی ۔