طالبان کمانڈر خان سید ’سجنا‘ کی ہلاکت کا علم نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 26 نومبر 2015 16:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر خان سید عرف سجنا کی ہلاکت کے حوالے سے علم نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی سرحد سے منسلک افغان صوبے خوست میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر خان سید عرف سجنا سمیت 12 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی لاشیں لے جانے کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :