پاکستانی سیکورٹی حکام نے امریکی ڈرون حملے میں خان سید سجناکی ہلاکت کی تصدیق کردی،افغان میڈیا کا دعویٰ
جمعرات 26 نومبر 2015 16:05
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء )افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی حکام نے امریکی ڈرون حملے میں سینئر طالبان کمانڈر خان سید سجناکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔افغان خبررساں ادارے ”خامہ پریس “ کے مطابق پاکستانی سیکورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سینئر طالبان کمانڈر خان سید سجنا افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے ۔
حکا م نے مزید بتایا ہے کہ خان سید جو سجنا کے نام سے بھی جاناجا تا ہے بدھ کو شمالی وزیرستان میں ڈیورڈ لائن کے قریب مارا گیا۔انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سید خان سجنا کو صوبہ خوست کے علاقے دما میں ہلاک کیا گیا ہے ۔فضائی حملے میں دیگر 12 عسکریت پسند بھی مارے گئے جبکہ 20 زخمی بھی ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستانی انٹیلی جنس کے ایک عہدایدارنے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ سید خان سجنا اپنے 12 کے ساتھ مارا گیا ہے ۔
فضائی حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا جواپنے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے مذاکرات کیلئے جمع ہوئے تھے ۔مقامی میڈیاکے مطابق سینئر فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سجنا تحریک طالبان پاکستان کا اہم رکن تھا۔واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے ابھی تک سجنا کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.