افغانستان،امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں خان سید سجنا 12 ساتھیوں سمیت ہلاک

جمعرات 26 نومبر 2015 16:05

خوست،شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر خان سید سجنا اپنے 12 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 20 سے عسکریت پسند زخمی ہوگئے ،ملکی وغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی سرحد سے منسلک افغان صوبے خوست میں گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 20 زخمی سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ،ہلاک ہونے والوں میں تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر اور محسود گروپ کا سربراہ خان سید سجنا بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خان سید سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ،پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملہ اْس وقت ہوا جب افغان صوبہ خوست کے ایک خفیہ مقام پر طالبان کے مختلف دھڑوں میں اختلافات دور کرنے کے لیے ایک جرگہ جاری تھا امریکی ڈرون حملے 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے جو قریبی علاقوں میں روپوش ہوگئے،رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے سید سجنا کی ہلاکت بارے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے جبکہ محسود گروپ جن کا سید سجنا سربراہ نے بھی اپنے امیر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ، رپورٹ کے مطابق 2014 میں خان سید سجنا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کی مخالفت کرتے اپنا الگ محسود گروپ تشکیل دیا تھا اور اپنے نظریے کے مطابق ہی لڑائی جاری رکھی

متعلقہ عنوان :