Live Updates

عمران خان کا ملک بارے بیان کسی طرح بھی ٹھیک نہیں ؛ وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ

جمعرات 26 نومبر 2015 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو بیان دیا ہے وہ کسی طرح بھی ٹھیک نہیں ہے۔ صاف شفاف اور پر امن الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اس کی ہر طرح کی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے حوالے سے جو کہا ہے کہ وہ کسی طرح بھی ٹھیک نہیں ہے یہ ملک اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور اس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الزامات لگاتے رہتے ہیں کراچی میں جو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہوں اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے کہ وہ صاف اور پر امن الیکشن منعقد کروانے اور اس سلسلے میں ان کو جو بھی مدد ضرورت ہو گی اس میں حکومت ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات