مولانا فضل الرحمان کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ڈاکٹر شیریں مزاری کی کورم کی نشاندہی کی تصدیق

جمعرات 26 نومبر 2015 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) قائد جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے بھی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی اراکین کی غیر حاضری پر پی ٹی آئی کی رکن شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایوان میں قانون سازی کر رہی ہے مگر کورم پورا نہیں ہے جس پر مولانا فضل الرحمان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ صحیح ہے اور ایوان سے باہر نکل گئے جس کے بعد قائم مقام سپیکر نے گنتی کرائی اور کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :