راولپنڈی : ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے ، ذرائع وزارت داخلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 15:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے .

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ نے ماڈل کا نام ایف بی آر کی سفارش پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا ہے، جبکہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے قبل ای سی ایل کمیٹی نے دستاویزات کا جائزہ لیا . واضح رہے کہ کسٹم عدالت نےماڈل ایان علی کو ضبط شدہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا تھا جس پر کسٹم حکام نے ایان علی کے ضبط کیے گئے تینوں پاسپورٹ عدالت میں جمع کروا دئے.

متعلقہ عنوان :