ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیلاں کا دورہ گورنمنٹ پرائمری سکول کندیاں سٹیشن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 15:17

کندیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر پپلاں ملک آفتاب احمد راں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کندیاں سٹیشن کا اچانک دورہ کیا تمام سٹاف کو حاضراور مصروف کار پایاسکول میں صحت و صفائی کا اعٰلی انتظام پر ہیڈ ماسٹر اور جملہ مدرسین کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او پپلاں ملک آفتاب احمد راں نے اساتذہ کو ہدائت کی کہ وہ اپنے تدریسی فرائض انتہائی دیانتداری کے ساتھ سر انجام دیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ پروگرام پر مکمل عمل کریں ۔اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور یو پی ای داخلہ پر پوری طرح توجہ دیں اور این ایس بی گرانٹ کو دیانتداری کے ساتھ خرچ کریں اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کریں۔