ڈاکٹر عاصم عدالت پیش‘مزید چار روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 15:16
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کردیا گیا‘عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو مزید چار روزہ ریمانڈ پر چار روز کا ریمانڈ دیدیا گیا۔کمرہ عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب رینجرز کے وکیل نے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب چارروزہ ریمانڈمانگنے پر کہا کہ عدالت میں 14روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی عدالت میں چار روزہ ریمانڈ کی درخواست دی گئی اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل اور رینجرز کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ میں ہی عدالت میں پیش ہوسکتاہوں عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو پیر کو پیش کرکے تمام ثبوت حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔
قبل ازیں عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے امید کرتے ہیں کہ بغیر کسی دباوٴ کے فیصلہ دے گی۔(جاری ہے)
دوسری جانب رینجرز کے وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ آئندہ پیشی پر عدات کو تمام ثبوت فراہم کردیئے جائیں گے۔گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔رینجرز کے وکیل نے کہا کہ میں سینئر وکیل ہوں مجھے دلائل کی اجازت دی جائے تو پراسکیوٹر جنرل نے کہا کہ کیس عدالت میں ہے رینجرز مداخلت نہیں کرسکتی اس موقع پر پراسکیوٹر جنرل اور حکومتی وکیل اور رینجرز کے وکیل کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.