وزیراعظم نواز شریف نے دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالٹاروانہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالٹاروانہ ہوگئے ۔ سرکاری حکام کے مطابق دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم نواز شریف مالٹا روانہ ہوگئے۔کانفرنس میں پاکستان سمیت ترپن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔27نومبر سے مالٹا میں شروع ہونیوالے دولت مشترکہ کی دو روزہ سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں 2020ء تک رکن ممالک کی باہمی تجارت کو 680سے ایک ہزار ارب ڈالرز تک پہنچانے پر بات چیت ہوگی۔دولت مشترکہ فری ٹریڈ زون کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائیگا۔رکن ممالک کیدرمیان ترقی، جمہوریت اور قیام امن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

(جاری ہے)

سربراہ کانفرنس میں بچوں اور عورتوں کے حقوق سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔دورہ مالٹا کے بعدوزیر اعظم نواز شریف 29 نومبرکوفرانس جائیں گے۔

فرانس میں وزیراعظم ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پرکانفرنس میں شرکت کرینگے اور 2 دسمبر کو وطن واپس آئیں گے۔ واضح رہے کہ 24 ویں دولت مشترکہ کانفرنس 27 اور 28 نومبر کومالٹامیں ہوگی۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کامن ویلتھ اجلاس کے لیے مالٹا روانہ ہوگئے جہاں سربراہی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک ہوگی۔ وزیر اعظم کانفرنس میں دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کرینگے۔سربراہی کانفرنس میں انتہا پسندی‘ دہشت گردی کے خاتمے پر بات ہوگی۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ملکہ برطانیہ کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے جبکہ 29 نومبر کو فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :