بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہوئے ، پاک بھارت کرکٹ سریزسے کیسے ہوں گے؛شیخ رشید

جمعرات 26 نومبر 2015 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہوئے تو پاک بھارت کرکٹ سریز سے کیسے حل ہوں گے ، پارلیمنٹ بحث کلب بنا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ابھی تک اپنی باتیں منوا رہا ہے وہاں پر بھارتی مسلمان فنکاروں کے ساتھ مودی سرکار اور انتہا پسندوؤں نے جو رویہ اختیار کیا ہو اہے اگر یہ معاملہ اسی طرح چلاتا رہا تو بھارت میں ایک لہر چل پڑے گی جو پوپی اور بہار سے نکلے گی جو قومی بھی ہو سکتی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات سے بھارت کے ساتھ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں تو پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیل سے کس طرح حل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس سیاسی جماعتوں کے لئے بحث کا کلب بنا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :