Live Updates

عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، انہیں لندن سے اپنا علاج کروانا چاہئے؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی

جمعرات 26 نومبر 2015 15:15

عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، انہیں لندن سے اپنا علاج کروانا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ان کو لندن سے اپنا علاج کروانا چاہئے ۔ ڈاکٹر عاصم کے کیس کو لوکل ادارے دیکھ رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 122 کی شکست کے بعد عمران خان کی ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے ان کو چاہئے کہ وہ لندن سے اپنا علاج کروائیں کیونکہ پاکستان میں ان کا علاج نہیں ہو سکتا ہے ای ک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس خصوصی عدالت میں چل رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں رینجر جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف تیزی سے آپریشن کر رہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں غیر مسلم کے علاوہ دیگر اقلیتیں بھی غیر محفوظ ہیں اور جو انتہا پسند حکومت ہے وہ خدد بھارت کے لئے خطرہ ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات