جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے دھاندلی کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوگئے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

جمعرات 26 نومبر 2015 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے دھاندلی کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوگئے،جسکے باعث بلدیات الیکشن میں پھر کھل کر دھاندلی ہوئی،کپتان کہتے ہیں،ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں پارٹی میں پھر الیکشن کرائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے گزشتہ روزپی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کیاجس میں عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے دھاندلی کرنے والے کے حوصلے بڑھے،عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق پاکستان نہیں بنا،مغرب میں جانوروں کو ہمارے انسانوں سے زیادہ حقوق ملتے ہیں،حکمران پیسہ چوری کر کے بیرون ملک لے جاتے ہیں،پانچ سو خاندان ملک کو کھارہے ہیں،کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی عشق کے امتحاں اور بھی باقی ہیں، کارکنوں کو ٹریننگ دینی ہے اور ممبر شپ کے بعد دوبارہ پارٹی الیکشن کرانے ہیں،انہوں نے کہا کہ علیم خان این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے بہت جلد پیٹیشن دائر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :