میونسپل کمیٹی جہانیاں کے 10وارڈز کے حتمی نتائج کا اعلان

جمعرات 26 نومبر 2015 15:10

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء)میونسپل کمیٹی جہانیاں کے 10وارڈز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ وارڈ نمبر3سے حاجی عطاء الرحمن پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔10وارڈز میں مجموعی طور پر 12412ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا مجموعی طور پر 365ووٹ مسترد کیے گئے ۔سیاسی جماعت کی حیثیت سے صرف پی ٹی آئی نے حصہ لیا اس کے6امیدواروں نے مجموعی طور پر 401ووٹ حاصل کیے مگروہ کسی سیٹ پر کامیابی حاصل نہ کر سکے ۔

ایم این اے چوہدری افتخار نذیر گروپ نے 5849ووٹ لے کر 7سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ گروپ نے5021ووٹ لے کر 3سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔وارڈ نمبر1میں واہلہ گروپ کے محمد رفیق نے 566ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ، افتخار نذیر گروپ کے حامد علی مغل نے449،ٹھیکیدار عبدالعزیز نے 178ووٹ،پی ٹی آئی کے عبدالرحیم نے27ووٹ،محمد فیاض آزاد امیدوار نے 29ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

وارڈ نمبر2سے واہلہ گروپ کے وحید سردار سندھو نے 800ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ، افتخار نذیر گروپ کے اللہ رکھا رحمانی نے 572ووٹ ،شفیق الرحمن انجم 18ووٹ،،محمد اسلم رحمانی 11ووٹ حاصل کیے ۔وارڈ نمبر3سے حاجی عطاء الرحمن بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے ۔وارڈ نمبر4سے افتخار نذیر گروپ کے سیّد اطہر حسین مشہدی المعروف ببی شاہ نے582ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ، واہلہ گروپ کے محمد اشفاق کمبوہ نے263ووٹ حاصل کیے ،پی ٹی آئی کے ریاض احمد کھوکھر نے 42ووٹ حاصل کیے۔

وارڈ نمبر5سے افتخار نذیر گروپ کے قطب دین رحمانی نے814ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ واہلہ گروپ کے عبداللطیف اعوان نے625،آزاد امیدوار مزمل حسین نے42ووٹ حاصل کیے۔وارڈ نمبر6سے افتخار نذیر گروپ کے محمد اسلم کمبوہ نے 550ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،واہلہ گروپ کے شوکت علی کمبوہ نے449ووٹ حاصل کیے۔وارڈ نمبر7سے افتخار نذیر گروپ کے حاجی سلیم طارق نے788ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ واہلہ گروپ کے زاہد طلحہ زرگر نے439ووٹ حاصل کیے ،آزاد امیدوار شیخ عبدالرحمن حامدی نے184ووٹ ،پی ٹی آئی کے محمد ناصر آرائیں نے65ووٹ،آزا دامیدوار شیخ غلام قادر گڈا نے24ووٹ حاصل کیے ۔

وارڈ نمبر8واہلہ گروپ کے شیخ شمشاد علی نے348ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ افتخار نذیر گروپ کے عبدالغفور بھولا نے 327ووٹ حاصل کیے ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حاجی عبدالرزاق نے130ووٹ حاصل کیے،پیر علی اکبر نے 80ووٹ ،محمد انور مغل نے71ووٹ حاصل کے۔وارڈ نمبر9سے افتخار نذیر گروپ کے ڈاکٹر منظور احمد بھٹی نے595ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ واہلہ گروپ کے عبدالرحمن سلفی نے493ووٹ ،آزاد امیدوار اللہ دتہ نے77ووٹ حاصل کیے۔

وارڈ نمبر10سے افتخار نذیر گروپ کے ملک محمد اسماعیل نے 647ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،واہلہ گروپ کے رانا احسان اللہ نے 543ووٹ حاصل کیے،پی ٹی آئی کے شیخ محمد کلیم نے33ووٹ حاصل کیے۔وارڈ نمبر11افتخار نذیر گروپ کے افتخار یونس ایڈووکیٹ نے525ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،واہلہ گروپ کے زاہد اقبال سنگھیڑا نے395ووٹ،پی ٹی آئی کے امیدوار ملک عبدالجبار نے102ووٹ اور واحد خاتون آزاد امیدوار عابدہ پروین نے37ووٹ حاصل کیے ہیں۔