لاہور پولیس اور حساس اداروں کا جہانیاں کے نواحی گاؤں سے علی الصبح امام مسجد کے گھر پرچھاپہ

دہشت گردی میں ملوث ایک خطرناک ملزم گرفتار،مقامی پولیس لاعلم رہی

جمعرات 26 نومبر 2015 15:10

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) نواحی گاؤں چک نمبر159-Aدس آر میں لاہور پولیس اور حساس اداروں کا علی الصبح امام مسجد کے گھر پرچھاپہ، دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ملزم گرفتار کر لیا گیا،مقامی پولیس لاعلم رہی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح لاہور سے آئی پولیس و ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے یونیفارم اور سفید پارچات میں ملبوس 50سے زائد اہلکاروں نے جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر159-Aدس آر میں مولوی محمد اقبال کا گھر گھیرے میں لے لیا گلی میں ہونے والا شور شرابہ سن کر مولوی محمد اقبال کا داماد عبدالسلام گھر کی دیواریں پھلانگ کر بھاگ نکلا اس صورتحال پر پولیس نے گاؤں کی مساجد میں اعلانات کروا دیے کہ ملزم انتہائی خطرناک ہے اس کی گرفتاری میں مدد کی جائے اہل علاقہ ،پولیس و حساس اداروں نے ملزم کو چک مذکورہ اور چک نمبر 103دس آر کے سنگم پر واقع ریت کے ٹیلوں میں سے جا کر پکڑ لیا اور اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہمراہ لے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم نتہائی خطرناک اوردہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور کئی روز سے اپنے سسرال کے ہاں جہانیاں کے نواحی چک 159-Aدس آر میں روپوش تھا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں مختلف چہ میگوئیاں ایز گردش ہیں۔جہانیاں پولیس نے اس بارے میں کئی معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :