لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے بینک نادہندہ کے خلاف نیب میں جاری کارروائی روکنے کے لئے دائر درخواست پر سٹیٹ بینک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 نومبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کےچیف جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے نیب کےخلاف ایک ہی نوعیت کی تیس سے ائد درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ نیب اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے بینک نادہندگان کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کو بینک نادہندہ کے خلاف کارروائی کا کوئی قانونی اختیار موجود نہیں ہے۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے کہا بینکنگ عدالت سے ڈیفالٹر قرار دئیے بغیر نیب کو بینک نادہندگی کے خلاف کارروائی سے روکا جائے کیونکہ یہ کارروائی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیںآتی۔ عدالت نے درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔