پاک چین دوستی پا نی کی طر ح صاف و شفاف ہے،پاکستان اور چین ایک دوسرے کا احترام کر تے ہیں اور حسن اخلاق سے پیش آ تے ہیں، دونوں مما لک کے بڑوں نے عوام کیلئے دوستی کا کنواں کھودا جس کے میٹھے پا نی سے سب مستفید ہو رہے ہیں

پا کستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈانگ کا پاک چین دوستی پر تحریر کی جا نے والی کتاب "ہم اور تم "کی افتتا حی تقر یب سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 14:23

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پا کستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈانگ نے کہا ہے کہ عظیم کردار کے حا مل لو گوں میں دوستی پا نی کی طر ح شفاف ہے،پاکستان اور چین ایک دوسرے کا احترام کر تے ہیں اور حسن اخلاق سے پیش آ تے ہیں۔ سن وی ڈانگ جمعرات کو پا کستان میں تعینات رہنے والے سا بق چینی سفیر لو شو لن کی جا نب سے پا ک چین شا ندار تعلقات پر تحر یر کی جا نے والی کتاب "تم اور ہم"کی افتتا حی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے چینی ز با ن کی کہاوت "جب بھی آ پ پا نی پیو تو کنواں کھو دنے والوں کے با رے میں ضرورسو چو"بیان کر تے ہو ئے کہا دونوں مما لک کے بڑوں نے عوام کیلئے دوستی کا کنواں کھودا جس کے میٹھے پا نی سے سب مستفید ہو رہے ہیں،پا ک چین دوستی پا نی کیطر ح صا ف و شفاف ہے۔

(جاری ہے)

دو نوں مما لک کی عظیم دوستی پر مبنی کتاب کے مصنف لو شو لن نے لگن کے ساتھ با ہمی تعلق کی کہا نیوں کو بیان کیا ہے،کتاب تحر یر کر نیوا لوں میں شامل مصنفوں نے با ہمی دوستی کے حوا لے سے جذ بات کو خو بصورتی کے ساتھ الفاظ میں بیان کیا ہے۔

انہوں نے 1956میں پا کستان کا پہلا دورہ کر نیوا لے چینی وزیر اعظم ژو این لا ئی کی پا کستان کے ساتھ وا لہا نہ محبت بیان کر تے ہو ئے کہا کہ انہوں نے دونوں مما لک کے ما بین دوستی کا عظیم نعرہ لگا یا جو آ ج تن آور درخت بن چکا ہے جس کی عملی مثال پا کستان میں تعینات سا بق سفیر کیجا نب سے کرا چی قو نصل خا نے میں لگا ئے جا نیوالے در خت کو دیکھ کے لگائی جا سکتی ہے جسے اسی سال لگا یا تھا۔

انہوں نے پا ک چین دوستی کو فرو غ دینے میں سا بق پا کستانی سفارتکا روںآ غا شا ہی اور آ غا ہلا لی کو خرا ج تحسین بھی پیش کر تے ہو ئے کہا کہ چین گو ہر ایوب خان، عبد الستار،اکرم زکی اور اکرم شیخ کی خد مات کا معترف ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ دو نوں مما لک کے قا ئد ین کیجا نب سے رواں سال کو"پا ک چین دوستی کے تبا دلوں"کا سال قرار دیا گیا جس میں یہ کتاب دونوں مما لک کے عوام کیلئے بہتر ین تحفہ ہے۔چینی سفیر نے مز ید کہا کہ مذ کورہ کتاب با ہمی تعلقات کو فرو غ دینے، اعتماد میں اضا فہ کر نے اور دوستی کو مضبوط کر نے میں مدد دے گی۔تقر یر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ"آ ئیے دونوں مما لک کی دوستی سے روشن مستقبل کیلئے مشتر کہ طور پر کا م کر یں"۔

متعلقہ عنوان :