Live Updates

تحریک انصاف نے این اے 122 کا الیکشن کالعدم قرار د ینے کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی

جمعرات 26 نومبر 2015 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان نے این اے 122 کا الیکشن کالعدم قرار د ینے کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف نے این اے 122کے الیکشن کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دی، تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن اے اے کے تحت 122کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہاگیا کہ حلقے سے ووٹ غیر قانونی طور پر منتقل کئے گئے، ووٹوں کی منتقلی کے باعث این اے 122کے انتخابات شفاف نہیں تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات