سابق ادوارمیں صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنانے کیلئے سرکاری کیمرے اور بائیو میٹرک مشینیں ان کی رہائش گاہوں پر بھجوائی جاتی تھیں ،پرانی روایات ختم ہوچکیں ، صدر اور وزیراعظم کا خاندان بھی پاسپورٹ بنوانے دفتر جاتا ہے،
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاقومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال
جمعرات 26 نومبر 2015 14:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق ادوارمیں صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنانے کیلئے سرکاری کیمرے اور بائیو میٹرک مشینیں ان کی رہائش گاہوں پر بھجوائی جاتی تھیں ،پرانی روایات ختم ہوچکیں ، اب صدر اور وزیراعظم کا خاندان بھی پاسپورٹ بنوانے دفتر جاتا ہے، پارلیمنٹ پر عوام اور ارکان کااعتماد بحال کرنے کیلئے تمام وزراء آئندہ سیشن میں اپنی وزارتوں کی کاکردگی ایوان کے سامنے رکھیں اور ایوان میں ان کی کارکردگی پر بحث کرائی جائے، میں رضاکارانہ طور پر سب سے پہلے آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ کی کارکردگی پر ایوان کو بریفنگ دوں گا، وزارت کے ماتحت اداروں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے محکموں میں اصلاحات کی گئیں، ایک سال میں پورے ملک میں 73نئے پاسپورٹ آفس قائم کئے جائیں گے، پختون افراد کے بلاک شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل کی نگرانی کیلئے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے ۔
(جاری ہے)
وزارت میں کرپٹ مافیا ختم کر نے کیلئے اقدامات کئے، کرپٹ اہلکار گرفتار کرائے معطل اور فارغ کرائے، پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن سسٹم بنا دیا گیا ہے، سابق ادوار میں پاسپورٹ کی تصویر بنانے کیلئے کیمرے ایوان صدر وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر داخلہ کے گھر جاتے تھے، میں نے اپنے گھر سے یہ آغاز کیا، کہا گیا کہ ایوان صدر کے گھر کیمرہ بھجوانے ایک روایت ہے، پھر صدر اور وزیراعظم اور ان کے گھرانوں نے بھی پاسپورٹ آفس آ کر فوٹو بنوائے، گزشتہ روز بلاول اور ان کی بہنوں کے حوالے سے بائیو میٹرک سسٹم ان کے گھر بھجوانے کیلئے کہا، میں نے آگاہ کیا کہ یہ روایت ختم کر دی گئی ہے، پاسپورٹ آفس کے محصولات 12 ارب سے 18 ارب کردیئے، سابق دور میں ایک ارب 70کروڑ منافع تھا جو ہمارے دور میں 5 ارب روپے ہو گیا ہے، اب ہوم ڈلیوری کا آغاز کر دیا گیا ہے، اب پاسپورٹ لوگوں کو گھروں میں ملے گا، ابھی یہ سروس چار بڑے شہروں میں شروع کی ہے، چار ماہ میں پورے پاکستان میں یہ سروس شروع ہو جائے گی، 13 بڑے نادرا میگا سنٹرز قائم کئے جائیں گے جو عالمی معیار کے ہوں گے، غیر ملکی نادر امیں ملازم ہوں اور غیر ملکیوں کے شناختی کارڈز بنیں ، یہ کوئی روایت نہیں مگر پاکستان میں ایسا ہوا ، ہم نے ایک لاکھ غیر ملکیوں کے پاسپورٹ بلاک کئے، ایک ایک جعلی شناختی کارڈ بلاک کریں گے اور نادرا کا جو اہلکار اس میں ملوث ہو گا وہ نادرا میں نہیں جیل میں ہو گا۔
‘ ملک میں اب تک صرف 98 ریجنل پاسپورٹ قائم ہیں 73 اضلاع میں آفس نہیں آئندہ ایک سال میں 73 نئے ریجنل پاسپورٹ آفس بنائیں گے پھر کوئی ضلع پاسپورٹ آفس کے بغیر نہیں ہوگا۔ زیادہ تر پاسپورٹ آفس بلوچستان‘ سندھ اور کے پی کے میں بنیں گے۔ یہ وہ صوبے تھے جہاں (ن) لیگ کو کم ووٹ ملے ایک بھی پاسپورٹ آفس سفارش پر نہیں ملک کے مفاد میں بنایا 68کروڑ کا خرچہ آئے گا ایم این اے اپنے حلقے میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرسکے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئندہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں وزیر داخلہ کی تجاویز ایجنڈے پر لائی جائیں گی ارکان کے سوالوں کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے تمام نکات نوٹ کرلئے ہیں ان کے جواب آئندہ سیشن میں دونگا میں نے نہیں کہا کہ سارا نظام درست ہوگیا میں نے کہا کہ اصلاح احوال کا آغاز کرایا گیا دیر کے بارے میں تحقیق کرکے بتاؤں گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.